24 مئی 2013 - 19:30
چین نے گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا

کوئٹہ - چین نے گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا چائنا پورٹ ہینڈلنگ 2500/ ایکڑ رقبے پرگوادر خصوصی انڈسٹریل زون بھی قائم کرے گی فروی 2007ء میں چالیس سال تک گوادر پورٹ اتھارٹی کا انتظام چلانے کیلئے سنگاپور پورٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا.

ابنا: چین نے گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا چائنا پورٹ ہینڈلنگ 2500/ ایکڑ رقبے پرگوادر خصوصی انڈسٹریل زون بھی قائم کرے گی فروی 2007ء میں چالیس سال تک گوادر پورٹ اتھارٹی کا انتظام چلانے کیلئے سنگاپور پورٹ اتھارٹی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا  لیکن پی ایس اے نے معاہدے کی تنسیخ کیلئے خاطر خواہ بنیادیں فراہم کیں ایک بھی کمرشل جہاز گوادر پورٹ پر لانے میں ناکامی کے علاوہ پی ایس اے نے 52.5 کروڑ ڈالر کی اس رقم کا معمولی کے حصہ کے برابر بھی سرمایہ کاری نہیں کی جس کا اس نے 5 سال میں لانے کا وعدہ کیا رئیسانی دور حکومت میں گوادر پورٹ سے متعلق سنگاپور کے ساتھ معاہدۂ منسوخ کیا جبکہ فروی 2013ء میں گوادر پورٹ چین کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور معاہدے میں طے پایا کہ گوادربندرگاہ پاکستان کی ملکیت رہے گی چائنہ اوورسیز پورٹس ہینڈلنگ کمپنی منافع میں حصہ دار ہو گی چین گوادر ٹیکس فری صنعتی زون قائم کرے گا جس میں ریفائنریاں بھی ہوسکتی ہیں اور قدیم شاہراہ ریشم پر گوادر سے چین تک سڑکوں اور ریلویز کا نیٹ ورک بھی تعمیر کرے گا پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر کا ایک انتہائی پرامید معاہدے کیلئے بھی دستخط ہوچکے ہیں گوادر پورٹ کی ترقی اور بلوچستان میں سڑک اور ریل نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے چین زیادہ مناسب ہے کیونکہ چین کے پاس پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں کام کرنے کا تجربہ اور حوصلہ ہے چین کے پاس نہ صرف گوادر پورٹ کو قابل استعمال بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ اس کے توسیعی منصوبے کو مکمل کرسکتا ہے جس میں 2014ء تک اس کی موجودہ 3 برتھوں کو 18 تک بڑھانا شامل ہے چینی تجارت کا حجم اس قدر زیادہ ہے کہ اگر چین تجارتی لحاظ سے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والے مغربی علاقوں کی تجارت کا صرف ایک حصہ بھی قراقرم کے ذریعے کرے تو گوادر پورٹ دبئی جیسی بڑی علاقائی مراکز کو مات دے سکتی ہے چین نے گوادر پورٹ کا انتظام سنبھال لیا ہے جو گوادر کو ملانے والی کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کے منصوبے پر بھی کام کرے گا اور گوادر پورٹ کا انتظام چلانے کیلئے تین چینی کمپنیاں ذمہ دار ہونگی ۔......./169